Home / Entertainment / کپل کے بعد ان کی بیوی بھی اسپتال منتقل

کپل کے بعد ان کی بیوی بھی اسپتال منتقل

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ شو’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘میں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کےباعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کپل شرمااپنے کامیڈی شوکی شوٹنگ کے دوران کئی بار سیٹ پر بے ہوش ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے شوٹنگ کئی بار ملتوی ہوچکی ہے اور شاہ رخ خان، انوشکاشرما اور اجے دیوگن جیسے اسٹارز سیٹ پر کپل کی عدم موجودگی کے باعث بنا شوٹنگ کیے ہی چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے دوست سنیل گروور سے لڑائی اور بے تحاشہ کام کےباعث سخت ذہنی تناؤ کا شکار تھے جب کہ شو کی گرتی ہوئی مقبولیت نے بھی کپل کو گہراصدمہ پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی اور انہیں کئی بار شوٹنگ کے دوران ہی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ صرف کپل ہی نہیں بلکہ شو میں ان کی بیوی کا کردار اداکرنے والی مزاحیہ اداکارہ سمونا چکرورتی بھی سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کے باعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: