Home / World / کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دیوالی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا
best wishes become expensive

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دیوالی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا

ٹورانٹو: اپنی عوام دوستی اور عاجزانہ رویے کی بدولت دنیا بھر میں مقبول کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دیوالی کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور ماضی میں وہ کئی مذہبی تہواروں پر متعلقہ برادری کو اپنے تہہ نیتی پیغامات پہنچاچکے ہیں تاہم اس بار جب انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے حوالے سے پیغام شیئر کیا تو تنگ نظر ہندوؤں نے ٹروڈو کے جذبات کو سراہنے کے بجائے الٹا انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’آپ سب کو دیوالی مبارک ہو، ہم آج اوٹاوا میں دیوالی منارہے ہیں‘‘۔ بظاہر اس پیغام میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو لیکن بعض انتہا پسند ہندوؤں کو جسٹن ٹروڈو کی جانب سے دیوالی کے ساتھ ’’مبارک‘‘ کا لفظ استعمال کرنا ہضم نہ ہوا اور انہوں نے کینیڈین وزیراعظم پر تنقید شروع کردی۔
یک ٹوئٹر صارف نے جسٹن ٹروڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جناب دیوالی مبارک نہیں بلکہ شبھ دیوالی یا دیپاوالی ہوتا ہے، مبارک عربی کا لفظ ہے ہندی کا نہیں‘‘۔ ایک اور صارف نے بھی یہاں اپنی دانشمندی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹروڈو کو مشورہ دے ڈالا کہ ’’دیوالی مبارک نہیں بلکہ دیوالی کی بدھائی‘‘ ہوتا ہے لہٰذا اس غلطی کو درست کرلیا جائے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: