Home / Sports / کیویز ٹی 20 سیریز جیتنے کا ارمان پورا نہ کر پائے

کیویز ٹی 20 سیریز جیتنے کا ارمان پورا نہ کر پائے

کیرالہ: کیویز ٹی 20 سیریز میں بھارت سے جیتنے کا ارمان پورا نہ کرپائے۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف بارش سے متاثرہ تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد6رنز سے فتح پالی، یوں سیریز2-1 سے میزبان کے نام رہی، بارش کے سبب 8 اوورز فی اننگز تک محدود کیے جانے والے میچ میں ٹاس ہارنے والی میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے5وکٹ پر67رنز اسکور کیے۔
روہت شرما اور شیکھر دھون اس بار دھواں دار بیٹنگ نہیں کرپائے، شرما نے 9 گیندوں پر 8رنز بنانے کے بعد پویلین کی راہ لی،دھون بھی 6 بالز پر اتنے ہی رنز بناکر میدان بدر ہوگئے، دونوں کو پیسر ٹیم ساؤتھی نے لگاتارگیندوں پر اپنا شکار بنایا، کپتان ویرات کوہلی نے 13 رنز بنانے کیلیے6گیندوں کا سامنا کیا، شیریاس آئر نے 6 رنز اپنے نام درج کرائے، یہ دونوں وکٹیں ایش سودھی کو ملیں، منیش پانڈے 17رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بنے، ہردیک پانڈیانے 10 گیندوں پر 14 رنزناٹ آؤٹ بنائے جب کہ دھونی کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں مل پایا تاہم وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
کیویز جوابی اننگز میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر61 رنز بنا سکے، اننگز کا آغاز پُراعتماد نہ رہا، اوپنرز مارٹ گپٹل 1 اور کولن منرو7رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان کین ولیمسن بھی انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے میں پہنچانے کا ارمان دل میں لیے واپس لوٹ گئے، انھوں نے 10 گیندوں پر 8رنز بنائے، جی فلپس نے 11 رنز اسکور کیے، ہنری نکولس 2 اور ٹام بروس 4 رنز بنا سکے، کولن ڈی گرینڈ ہوم 17 اور مچل سینٹنر3 پر ناٹ آؤٹ رہے، جسپریت بمرا نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھونیشور کمار اور کلدیپ یادیو کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Check Also

سرفراز احمد نے شکست کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: