Home / Entertainment / گلوکار کمار سانو کام نہ ملنے پر بالی ووڈ سے ناراض

گلوکار کمار سانو کام نہ ملنے پر بالی ووڈ سے ناراض

ممبئی: ایک وقت تھا جب بھارتی فلم نگری میں کمار سانو کا طوطی بولتا تھا اور فلمساز ان کے آگے پیچھے پھرتے تھے لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ ان کی آواز کو کوئی اپنی فلم میں شامل ہی نہیں کرتا۔
بالی ووڈ ایسی نگری ہے جہاں چڑھتے سورج کی پوجا ہوتی ہے، کوئی بھی فنکار اس وقت تک فلمسازوں کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے جب تک وہ عوام میں مقبول ہے جہاں انہیں کچھ نیا ملا وہ پرانے سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں، گلوکار کمار سانو بھی اسی بے وفائی کا شکار ہوئے ہیں، 90 کی دہائی میں کمار سانو کی آواز کے بغیر فلم کو نہ مکمل تصور کیا جاتا تھا اور اب صورت حال یہ ہے کہ وہ گزشتہ 5 برسوں میں گنی چنی فلموں میں ہی اپنی آواز کا جادو جگا پائے ہیں۔

Check Also

انتہا پسند ہندوؤں کی بھنسالی اور دپیکا کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی

ممبئی: ہندو انتہاپسندوں نے فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: