Home / World / ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 7 شہری جاں بحق

ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 7 شہری جاں بحق

کابل / ریاض / ماسکو: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے7 شہری ہلاک ہوگئے۔

ہلمند کے مرجاہ نامی ضلع میں ایک سڑک کنارے نصب شدہ بم سے ایک مسافر وین ٹکرائی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 7 شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد 10 بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بم پھٹنے سے مسافر وین تباہ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے دوران ایسے بموں کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

دریں اثنا شمالی صوبے بلخ کے گورنر عطا محمد نور نے ملکی صدر کی جانب سے اْن کے مبینہ استعفے کو منظور کیے جانے کی تردید کی ہے۔ انھوں نے ایسے احکام تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جن کا تعلق اْنھیں برخاست کرناہے۔ افغان صدر کے دفتر نے گورنر کے بیان پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جب کہ افغان وزیردفاع طارق شاہ بہرامی نے واضح کیا ہے کہ دوحہ میں طالبان کے دفتر کا کوئی فائدہ نہیں۔
دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کے لگ بھگ 10 ہزار عسکریت پسند افغانستان میں موجود ہیں کیونکہ شام اور عراق سے فرار ہونے والے جنگجو جنگ سے تباہ حال اس ملک کا رخ کر رہے ہیں تو یہاں ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روس کے ذرائع ابلاغ نے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کے حوالے سے کہا کہ ماسکو خاص طور پر تاجکستان اور ترکمانستان کے ساتھ واقع شمالی افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی آماجگاہوں پر فکر مند ہے۔

علاوہ ازیں افغان فورسز نے صوبے ننگرہار میں آپریشن کر کے داعش کے 11دہشتگردوں کو ہلاک اور 4کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق ضلع خوگیانی میں کارروائی کے دوران منشیات بنانے والی فیکٹری کو بھی تباہ کردیا گیا جب کہ صوبہ ہرات کے مختلف علاقوں میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں 12 جنگجو مارے گئے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: