Home / World / یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، سعودی شہزادہ جاں بحق

یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، سعودی شہزادہ جاں بحق

یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن جاں بحق ہوگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی سوار تھے وہ بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے شہزادہ منصور بن مقرن سعودی صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: