Home / Business / 1 ارب کی گرانٹ رکنے سے سرکاری تعلیمی بورڈز میں مالی بحران

1 ارب کی گرانٹ رکنے سے سرکاری تعلیمی بورڈز میں مالی بحران

کراچی: صوبائی محکمہ خزانہ نے سرکاری تعلیمی بورڈز کو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے 1 ارب روپے کی گرانٹ روک رکھی ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکام بھی ہوا میں اڑا دیے ہیں اور صوبوں کے سرکاری تعلیمی بورڈز کو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظورکردہ 1 ارب روپے کی گرانٹ روک رکھی ہے، گرانٹ جاری نہ کیے جانے کے سبب ایک جانب سندھ حکومت کی مفت تعلیم کے دعوے کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب سندھ کے تعلیمی بورڈز سخت مالی بحران سے دوچارہوگئے ہیں، کئی تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹر کے ضمنی امتحانات کا انعقاد بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی عدم دلچسپی اورفنڈزکے عدم اجرا کے سبب میٹرک و انٹر بورڈ کراچی کی جانب سے ضمنی امتحانات کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، تعلیمی بورڈز اب صوبائی حکومت کے فنڈزکے مرہون منت ہیں اور جن تعلیمی بورڈز کا سرکاری تعلیمی اداروں ’’اسکولوں اورکالجوں‘‘ پر زیادہ انحصار ہے، وہ شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: