Home / Business / 23 سینیٹرز نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری چیلنج کردی

23 سینیٹرز نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری چیلنج کردی

سلام آباد:

پیپلزپارٹی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 23 سینیٹرز نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

حکومت پاکستان کو بذریعہ سیکریٹری خزانہ فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں مروجہ طریقہ کار اور ضابطوں کو نظر انداز کیا گیا اور آئین کے آرٹیکل 4اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے16اگست 2017ء کو گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف قرارداد بھی منظورکی تھی ۔یہ درخواست فرحت اللہ بابر، سسی پلیجو، فاروق نائیک اور دیگرسینیٹرز نے دائرکی ہے۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: