Home / World / 70 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہنگری سے گرفتار

70 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہنگری سے گرفتار

بڈاپسٹ: 70 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہنگری سے گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستانی حکام کی جانب سے 35 سالہ مبینہ ملزم کے خلاف 70 افراد کے قتل کے الزام میں انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے سےبات کرتے ہوئے ہنگری پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم تارکین وطن کے گروپ میں شامل ہوکرغیرقانونی طورپرآسٹریا جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہنگری کے شہر بڈاپسٹ کے علاقے بولی سے گرفتار کیا گیا جس کی سرحد کروشیا اور سربیا کے ساتھ ملتی ہے۔
ہنگری پولیس کی کارروائی پرتبصرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم کی کامیاب گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ جرائم کے خلاف بین الاقوامی شراکت داری اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: