Home / World / امریکا میں مسلمان لڑکی کے قاتل پر فرد جرم عائد
MURDER OF GIRL

امریکا میں مسلمان لڑکی کے قاتل پر فرد جرم عائد

واشنگٹن:
امریکی ریاست ورجینیا میں 17سالہ مسلمان لڑکی کو عصمت دری کے بعد قتل کرنے کے جرم میں امریکی نوجوان پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  امریکی ریاست ورجینیا کی فیرفیکس کاوؤنٹی کی گرینڈ جیوری نے  مسلمان لڑکی نبرہ حسنین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 22 سالہ ڈارون مارٹینز ٹورس پر فردجرم عائد کردی۔ جیوری نے مجرم پر 7 دفعات میں فردجرم عائد کی جن میں سے 4 کا تعلق قتل کی واردات سے ہے جب کہ مجرم نے صحت جرم سے انکار نہیں کیا۔

ورجینیا میں وکیل استغاثہ بعض معاملات میں موت کی سزا تجویز کرتے ہیں تاہم اس کے لیے قتل عمد کی تصدیق ہونا شرط ہے۔ پولیس کے سامنے اعتراف جرم  کے بعد مجرم کو سزائے موت دینے کے امکانات کو تقویت ملتی ہے اور امکان یہی ہے کہ اس مقدمے میں مجرم کو سزائے موت دی جائے گی۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: